ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مونگیر سے رکن پارلیمنٹ راجیو رنجن سنگھ جنتا دل یو نائٹیڈ کے قومی صدر مقرر

مونگیر سے رکن پارلیمنٹ راجیو رنجن سنگھ جنتا دل یو نائٹیڈ کے قومی صدر مقرر

Sun, 01 Aug 2021 11:19:17    S.O. News Service

پٹنہ، یکم اگست  (ایس او نیوز؍ایجنسی) بہار کی مونگیر لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمنٹ راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ جنتا دل (یونائٹیڈ) کے نئے قومی صدر منتخب ہوئے ہیں۔

جنتا دل (یو) قومی مجلس عاملہ کی ہفتہ کے روز منعقدہ میٹنگ میں مسٹر للن سنگھ کو قومی صدر بنانے کی تجویز پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر قبول کر لیا گیا۔ مسٹرللن سنگھ کو بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا معتمد خاص مانا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی کے قومی صدر آر سی پی سنگھ کا استعفیٰ قبول کر لیا گیا ہے۔ مسٹر آر سی پی سنگھ کو حال ہی میں مرکزی وزیر اسپات بنایا گیا ہے۔

اس موقع پر مسٹر نتیش کمار ، مسٹر آر سی پی سنگھ، راجیو رنجن سنگھ، پارٹی کے پرنسپل جنرل سکریٹری کے سی تیاگی اور دیگر عہدیدار میٹنگ میں موجود تھے۔ جناب راجیو رنجن سنگھ فی الحال بہار کی مونگیرلوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمنٹ ہیں اور پارٹی میں نمایاں کردار ادا کرتے رہے ہیں۔


Share: